انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں 15 دسمبر 2016ء تک توسیع

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں 15 دسمبر 2016ء تک توسیع کر دی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں 15 دسمبر 2016ء تک توسیع

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں 15 دسمبر 2016ء تک توسیع کر دی اس سے قبل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2016ء مقرر کی گئی تھی.  وفاقی وزیر خزانہ نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور تاجر تنظیموں کے مطالبہ پر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع کی ہے۔
#/S