پاناما کیس سے ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا: عمران خان

پاناما کیس سے ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا: عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف  کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ   پاناما لیکس کیس ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ وزیراعظم نوازشریف ایک جھوٹ چھپانے کیلئے بار بار جھوٹ بول رہے ہیں۔ وہ جانتے ہیں جائیداد ثابت کرنے کیلیے انکے پاس کوئی منی ٹریل نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم نوازشریف ایک جھوٹ چھپانے کیلئے بار بار جھوٹ بول رہے ہیں اور اسی لئے غلطی کر رہے ہیں،ہمیں تو پتا ہی نہیں انہوں نے چھپ کر ٹرسٹ ڈیڈ ڈال دی۔

ان کا کہنا ہے کہ قطری شہزادے کا خط وزیراعظم کی تینوں تقریروں کو زیرو کردیتا ہے۔انکو پتا ہے جائیداد ثابت کرنے کیلیے انکے پاس کوئی منی ٹریل نہیں۔

انہوں نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کیا اور کہا کہ حکمرانوں کی جائیدادیں اور پیسا باہر ہے ،ڈیزل اور پٹرول کی قیمت بڑھا کر پھر عوام پر بوجھ ڈالا گیا۔

اس سے پہلے عمران خان نے نواز ٹرمپ رابطے پر ردعمل ٹوئٹر پر شیئر کردیا۔ لکھتے ہیں کہ ٹرمپ کی نوازشریف سے بات چیت اچھی خبر ہے لیکن بری خبر یہ ہے کہ ٹرمپ نوازشریف کو پاناما اسکینڈل سے نہیں بچا سکتے چاہے ان کا خط ہی کیوں نہ آجائے۔