محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے۔ میدانی علاقوں میں دھندکا امکان بھی ظاہر کیاگیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے. گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم پشاور، سکردو، راولاکوٹ اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بوندا باندی ریکارڈ کی گئی قلات اور ہنزہ منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے سرد ترین علاقے رہے۔