سی پیک میں صوبوں کے حقوق پر عمل نہیں ہو رہا ہے: بلاول بھٹو زرداری

سی پیک میں صوبوں کے حقوق پر عمل نہیں ہو رہا ہے: بلاول بھٹو زرداری

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی سی پیک پر وزیرا علیٰ پرویز خٹک کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے کہا ہے کہ  سی پیک میں صوبوں کے حقوق اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہوا ۔

لاہور میں بلوچستان کے درکرز کنونشن سے خطاب میں پارٹی چیئرمین نے کہا کہ ن لیگ کی صوبائی حکومت بلوچ عوام کےبجائےتخت رائے ونڈ سےوفادارہے،صوبے  کےکچھ سیاستدان چوردروازےسےنوازشریف سےڈیل کررہےہیں۔ کئی اہم فیصلے بلوچ عوام سے چھپائے جارہےہیں ۔آئندہ بلوچستان کا وزیراعلیٰ بلوچ اور پیپلز پارٹی سے ہوگا ۔

بلاول بھٹو زرداری کی توپوں کا رخ ایک بار پھر حکومت  پر تنقید کی اور کہا کہ  پنجاب سے سی پیک کی حمایت میں تو بہت بیانات آرہےہیں لیکن منصوبے میں صوبوں کے حقوق اور نیشنل ایکشن پلان پر کوئی بات نہیں کرتا ۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا ۔صوبے بھر میں پیپلزپارٹی  کی تنظیمیں بنائی جائیں گی اور 2018کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی بلوچستان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔