وزیر اعظم پر الزامات لگانے والے جھوٹے ہیں، سچ کی طرف آجائیں: خرم دستگیر

وزیر اعظم پر الزامات لگانے والے جھوٹے ہیں، سچ کی طرف آجائیں: خرم دستگیر

اسلام آباد: وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم  پر الزامات لگانے والے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں ان کے پاس ثبوت نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں کہا کہ عمران خان عدالت میں کرپشن الزامات کے ثبوت پیش نہیں کرسکے،7ماہ سے عوام کو گمراہ کیا اورپاکستانی قوم سے جھوٹ بولا گیا، فلیٹس سے متعلق بھی عدالت میں کوئی ایک کاغذ بھی جمع نہیں کرایا گیا،الزام لگانے والے کوئی ثبوت بھی تو پیش کریں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ عدالت میں پیش کی گئیں 3کتابیں ردی میں پھینک دی گئیں،الزام لگایا گیاکہ کرپشن ہوئی ہے، کیاعدالت میں ایک بھی ثبوت دیا؟ دھرنوں کی وجہ سے سی پیک منصوبہ8ماہ تاخیرکاشکارہوا۔

منی لانڈرنگ کابے بنیادالزام بھی عدالت میں ثابت نہیں کرسکے،عدالت میں قرضے معاف کرانے سے متعلق ایک لفظ بھی نہیں کہاگیا،کک بیکس کا الزام لگایا ہے، توکوئی ثبوت بھی پیش کریں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ الزام لگانے والے کوئی ثبوت بھی تو پیش کریں ،ہم نے خود اپنے حقوق چھوڑے ہیں تاکہ سچ سامنے آئے،جھوٹے الزامات لگاکرقوم کوگمراہ کیاجارہاہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ الزامات کی بنیاد پر جمہوری حکومت پرحملہ کیا گیا ،مخالفین کوسچ کی طرف آنےکی دعوت دیتا ہوں ،ہم سوال پوچھتے رہیں گے کہ الزامات کے ثبوت کہاں ہیں ؟ ۔