اے این ایف نے 78کروڑ مالیت کی 236کلو گرام منشیات برآمد کر لی

اے این ایف نے 78کروڑ مالیت کی 236کلو گرام منشیات برآمد کر لی

اسلام آباد: اے این ایف نے 25ملک گیر کاروائیوں کے دوران78کروڑروپے بین الااقوامی مالیت کی 236کلو گرام منشیات برآمدکرلیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 26کلوگرام چرس، 53 کلوگرام ہیروئن ، 77کلو گرام افیون، 180کلوگرام مارفین اور 1.2گرام ایمفیٹامائن شامل ہیں۔


ان کاروائیوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 25 ملزمان کو گرفتارکیاگیا،جبکہ 5گاڑیاں قبضے میں لی گئیں۔ جاری تفصیلات کے مطابق، اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مسخیل ،ضلع چاغی کے ایک غیر آباد علاقے میں چھاپہ مار کروہاں ذخیرہ کی گئی 180کلوگرام مارفین قبضے میں لے لی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق،مذکورہ منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کئے جانے کے بعد نا معلوم منزل کی طرف روانہ کئے جانے کی غرض سے چھپائی گئی تھی۔ دوسری کاروائی کے دوران، اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نالیٹ کے قریب ایک ٹرک نمبر TKR-490کو قبضے میں لے کر اس کے خصوصی طور پر بنائے گئے خانوں سے 20کلوگرام افیون قبضے میں لے لی۔ ٹرک میں موجود گوادر کے رہائشی کریم بخش کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ تیسری کاروائی کے دوران ،اے این ایف کوئٹہ نے حوشاب ضلع کیچھ سے ایک بغیر نمبر پلیٹ والی ایرانی سنگل کیبن گاڑی سے 30کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

اے این ایف راولپنڈی نے نفیس چوک ،اٹک میں کاروائی کرتے ہوئے دو مقامی منشیات فروش خالد محمود اور نعمان مختار نامی ملزمان کے قبضے سے 500گرام چرس برآمد کر کے انہیں حراست میں لے لیا۔ دوسری کاروائی کے دوران ،اے این ایف راولپنڈی نے معمول کی چیکنگ کے دوران چونگی نمبر 26 کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ایک سوزوکی کار رجسٹریشن نمبر PG-0027 کوروک کر اس کی تلاشی کے دوران اس میں موجود خیبر ایجنسی کے رہائشی نور خان نامی ملزم کے قبضے سے 5کلوگرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

تیسری کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے چونگی نمبر 26 کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی محمد آصف نامی ملزم کے قبضے سے 1.5کلو گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا۔چوتھی کاروائی کے دوران ، اے این ایف راولپنڈی نے راولپنڈیPIAکارگو آفس سے UK روانہ کیا جانے والے لکڑی سے بنے ہوئے ڈیکوریشن کے سامان میں چھپائی گئی 500گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

پانچویں کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے پرانہ سوزکی اسٹینڈ، دائنور، گلگت میں کاروائی کرتے ہوئے ایک مقامی سمگلر کفائت اللہ کے قبضے سے 140گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔چھٹی کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے ڈائیوو بس ٹرمینل ، راولپنڈی سے 20کلو گرام ہیروئین برآمد کر لی۔ یہ ہیروئن 20 لا وارث تھیلوں میں بند کر کے رکھی گئی تھی۔

ساتویں کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے مین GT روڈ اسلام آباد گوجرانوالہ کے رہائشی محمد انور کے قبضے سے 2کلو گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ آٹھویں کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے بس اسٹاپ چنگی نمبر 26 جی ٹی روڈ، اسلام آباد کے قریب کالٹکس کار نمبر IRL-1418 کو روک کر تلاشی لینے پر 2کلو گرام چرس برآمد کر کے 2ملزمان پشاور کے رہائیشی زرشاد اور خیبر ایجنسی کے رہائشی فرید خان کو گرفتار کر لیا۔

نوویں کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے اقبال شہید ٹول پلازہ کے قریب کرنے ہوئے ایک مسافر وین پر سوار پشاور کی رہائشی خاتون سمگلر لیلہ نامی سمگلر سے 2کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف لاہورنے معمول کی تلاشی کے دوران جام پور روڈ ،ڈیرہ غازی خان کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان کے رہائشی 3ملزمان خدابخش، اللہ دتہ اور محمد عباس کے قبضے سے 225گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ 

نیوویب ڈیسک< News Source