آزاد کشمیر کے مزید تین وزارء نے حلف اٹھالیا

آزاد کشمیر کے مزید تین وزارء نے حلف اٹھالیا

مظفرآباد: صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے چوہدری محمد سعید ، سید شوکت شاہ اور ناصر حسین ڈار سے بحیثیت وزیر حکومت حلف لے لیا۔

حلف برداری کی تقریب گذشتہ روز یہاں صدارتی سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ، سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر ، وزراء کرام ، سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ، راجہ محمد نثار ، ڈاکٹر نجیب نقی ، سردار میر اکبر ، مشتاق منہاس ، فاروق سکند ر ، چوہدری محمد عزیز ، بیرسٹر افتخار گیلانی ، ارکان اسمبلی چوہدری رخسار ، جاوید اقبال ، پیر علی رضا بخاری ، محترمہ نسیمہ وانی ، راجہ مقصود ، سحرش قمر ، رکن قومی اسمبلی کرن ڈار ، چیئرمین علماء مشائخ کونسل عبداللہ فاروقی ، سابق صدارتی مشیر راجہ ساجد حسین ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس ، سیکرٹری صاحبان ، سربراہان محکمہ جات ، مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اور عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

سیکرٹری سروسز نے تینوں وزراء کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا ۔ جس کے بعد صدر سردار مسعود خان نے اُن سے حلف لیااور وزراء کو مبارک باد دی ۔ صدر آزاد کشمیر نے امید ظاہر کی کہ نئے وزراء ، وزیراعظم اور عوام کے اعتماد پر پورے اتریں گے اور عوامی فلاح و بہبود ریاست کی تعمیر و ترقی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ بعد از اں شرکاء تقریب کے اعزاز میں پرتکلف ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں