شریف خاندان کے درباریوں کو جعلسازی کا جواب دینا ہوگا: ترجمان تحریک انصاف

شریف خاندان کے درباریوں کو جعلسازی کا جواب دینا ہوگا: ترجمان تحریک انصاف

اسلام اباد: ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے درباریوں کو سپریم کورٹ میں جعلسازی کا جواب ہر قیمت پر دینا ہوگا۔

خرّم دستگیر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ خرّم دستگیر نے ٹرسٹ ڈیڈ کے کاغذات میں جعلسازی و ردوبدل کا جواب نہیں دیا۔ ایک ہی تاریخ میں دستخط شدہ دو مختلف ٹرسٹ ڈیڈ عدالت میں جمع کروانا جعلسازی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلا وزیر اعظم اور ان کے خاندان کی جعلسازی پر حکمت عملی طے کر رہے ہیں۔