نیو نیوز پر پابندی بھارت کو خوش رکھنے کیلئے لگائی گئی: حافظ سعید

نیو نیوز پر پابندی بھارت کو خوش رکھنے کیلئے لگائی گئی: حافظ سعید

اسلام آباد‫‫:سربراہ جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ سعید نے کہا ہے کہ نیو نیوز پاکستان کا چینل ہے اور ہمیشہ چلتا رہے گا۔نیو نیوز پر پابندی بھارت کو خوش کرنے کے لیے لیے لگائی گئی۔

اسلام اباد میں نیو نیوز کے احتجاجی کیمپ میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ نیو نیوز پر پابندی قابل مذمت ہے۔ حکومت کو فوراً پابندی ہٹانا چاہیے۔ کشمیر کے حوالے سے حافظ سعید نے کہا کہ  کشمیر کے لیے عملا کام کرو یا پھر کشمیر کانام لینا چھوڑ دو۔ تحریک میں جہاں کشمیری کھڑا ہے وہاں پاکستانی بھی کھڑا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ :رسمی اعلامیہ نہ جاری کیا جائے بلکہ رابطہ کمیٹی بنائی جائے جو سول و عسکری قیادت سے رابطہ کرے۔ وزیر اعظم مودی نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی اس پر پاکستان نے کیا نوٹس لیا۔

کشمیر میں بہنے والے خون کے بعد تجارت بند کرکے کشمیریوں کی امداد کے لیے سامان بھیجنا چاہیئے۔ بعض پاکستانی میڈیا گروپ امریکی زبان بولتے ہے اور کشمیر کی تحریک کو دہشت گردی کہا جاتا ہے  انہیں سمجھانا چاہیئے۔

حافظ سعید نے مزید کہا کہ کشمیر میں ہونے والی جدوجہد آئنی ہے پاکستان آزادی کی تحریک کو قبول کرے۔ قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کی جائے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اس کی تحریک  کو آئینی تسلیم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پاکستان نے کشمیر کو شہ رگ کہا۔ شہ رگ کو دشمن کے پنجھے سے چھڑانا ضروری یے۔ مجلس مشاورت میں یہ طے کیا جائے کہ پاکستان کشمیر پر واضح موقف دے اور اس پر کھڑا ہو۔

کشمیر کی خواتین اور بچے پاکستان کا نعرہ لگارہے ہیں۔ کشمیریوں کا صبر دیکھیں وہ مظالم اور کرفیو کے باوجود پاکستان کا پرچم اٹھائے کھڑے ہیں۔وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی میں اچھی تقریر کی مگر عملا کیا کردار ادا کیا؟

انہوں نے سوال کیا کہ آج دنیا انڈیا کی ہاں میں ہاں کیوں ملارہی ہے۔؟ بھارت نے کشنیر کو اٹوٹ انگ کہا اور پروپیگنڈا کیا۔ آج امریکا بھی کہ رہا ہے کہ کشمیر انڈیا کا اندرونی مسئلہ ہے۔حکومت، اپوزیشن، میڈیا اور سیاسی جماعتوں کا کردار کشمیر کے حوالے سے کیا ہے؟ تحریک اس وقت جس مقام پر ہے ماضی میں ایسا عروج کبھی نہیں نظر آیا۔