ایان علی کی پریشانیاں بڑھ گئیں

ڈالرگرل کو بیرون ملک کی اڑان بھرنے کیلئے ابھی اورانتظارکرناہوگا

ایان علی کی پریشانیاں بڑھ گئیں

کراچی: ڈالر گرل ایان علی کی دبئی یاترا پھر کھٹائی میں پڑگئی۔ایان علی کا نام ای سی ایل سی ایل سے نکالنے کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ میں اختلاف کی وجہ سے معاملہ ریفری جج کو بھجوا دیا گیا۔ڈالرگرل کو بیرون ملک کی اڑان بھرنے کیلئے  ابھی اورانتظارکرناہوگا۔عدالت نے ای سی ایل سے نام نکالنے کا معاملہ ایک بار پھر کھٹائی میں ڈال دیاہے۔

 سندھ ہائیکورٹ کےجسٹس احمد علی شیخ اورجسٹس کریم خان آغا کی آراء میں اختلاف ہوا تو معاملہ تھرڈ ایمپائر یعنی ریفری جج کو بھجوادیاگیا۔ایان علی نے اپنی درخواست میں کہاکہ عدالتی حکم پر ای سی ایل سی نام نکال کر اسی روز پندرہ جون کو دوبارہ شامل کرلیا گیا۔انھوں نے کہاکہ ان کو بتایا گیا کہ نام ایف آئی ای انسپکٹر اعجاز قتل کیس میں ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ان کامزید کہناتھاکہ درخواست گزار کا نام مقدمے میں شامل نہیں۔ حکومت کا یہ اقدام بدنیتی پر مبنی ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیئے کہ

 درخواست میں ایان علی کا حلف نامہ ہی نہیں درخواست مسترد کی جائے۔ 

مصنف کے بارے میں