بھارت میں 3 ماہ تک 4 جی سروس مفت فراہم کرنے کا اعلان

بھارت میں 3 ماہ تک 4 جی سروس مفت فراہم کرنے کا اعلان

نئی دہلی: بھارت میں موبائل آپریٹنگ سروس  فراہم کرنے والی کمپنی نے 3 ماہ تک مفت 4 جی سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور ایم ڈی مکیش امبانی نے  اعلان کیا کہ ان کی فون کمپنی ریلائنس جیو اگلے تین ماہ تک مفت فور جی ایل ٹی ای سروسز صارفین کو فراہم کرے گی۔اب بھی صارفین کو یہ سہولت مفت ہی دستیاب تھی مگر اب اسے 31 مارچ 2017 تک لے لیے بڑھا دیا گیا ہے اور پانچ کروڑ 20 لاکھ افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اس مفت سروس میں لامحدود فری وائس کالز، ایک جی فور جی ایل ٹی ای ڈیٹا روزانہ، پبلک وائی فائی ہاٹ اسپاٹس تک ملک بھر میں رسائی اور ویڈیو آن ڈیمانڈ سروسز شامل ہیں۔مکیش امبانی نے بتایا کہ ان کی کمپنی کے صارفین کی تعداد تین ماہ سے بھی کم وقت میں پانچ کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور روزانہ اوسطاً ساٹھ ہزار افراد اس کا حصہ بن رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ ریلائنس جیو کے صارفین کسی بھی انڈین براڈ بینڈ صارف کے مقابلے میں 25 گنا زیادہ ڈیٹا استعمال کررہے ہیں اور اس طرح یہ بھارت کی سب سے بڑی براڈ بینڈ سروس بھی بن چکی ہے۔

ریلائنس جیو نے رواں سال ستمبر میں کام شروع کیا تھا جس کے آغاز کے ساتھ ہی وائس کالز مفت فراہم کرنے کے اعلان نے دیگر موبائل کمپنیوں کو بری طرح متاثر کیا۔