چین میں موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب 30 کروڑ تک پہنچ گئی

۔چین میں موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب 30 کروڑ تک پہنچ گئی

چین میں موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب 30 کروڑ تک پہنچ گئی

بیجنگ :چین میں موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب 30 کروڑ تک پہنچ گئی۔چین میں موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب 30 کروڑ تک پہنچ گئی، اس بات کا انکشاف جمعرات کو سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی ”دی رائیٹ ٹو ڈویلپمنٹ، چائناز فلاسفی، پریکٹس اینڈ کنٹری بیوشنِ“ کے عنوان سے جاری ہونے والے وائیٹ پیپر میں کیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق چین میں سال 2015ءکے اختتام تک فون صارفین کی تعداد ایک ارب 54 کروڑ پہنچ گئی جن میں سے ایک ارب 30 کروڑ موبائل فون صارفین اور انٹرنیٹ صارفین کی تعداد68 کروڑ 80 لاکھ تھی۔وائٹ پیپر میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں لوگوں کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور 1978 سے 2015 کے دوران فی کس آمدنی 200 ڈالر سے بڑھ کے 8 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔

سن 1978ءمیں شہری علاقوں میں فی کس آمدنی صرف 343.4 یوآن اور دیہی علاقوں میں 133.6 یوآن تھی جو اب بڑھ کر بالترتیب 31195 یوآن اور 11422 یوآن ہوگئی ہے جبکہ اوسط فی کس آمدنی 21966 یوآن تک پہنچ گئی ہے۔