مشہور’’ کوکا کولا گرل‘‘ میشا شفیع آج اپنی 35 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

 مشہور’’ کوکا کولا گرل‘‘ میشا شفیع آج اپنی 35 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

لاہور : پاکستانی شوبزنس انڈسٹری میں اپنی ورسٹائل صلاحیتوں اور بہترین ڈریسنگ سینس کے باعث مشہور’’ کوکا کولا گرل‘‘ میشا شفیع زندگی کی 34 بہاریں دیکھ کر آج اپنی 35 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 2010 میں عارف لوہار کے ساتھ کوک سٹوڈیو میں جگنی گا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی پاکستانی گلوکارہ ، اداکارہ و فیشن کی دلدادہ میشا شفیع آج اپنی 35 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ وہ یکم دسمبر 1981 کو سینئر اداکارہ صباحمید کے گھر پیدا ہوئیں اور اپنے فنی کیریئر کا آغاز 17 سال کی عمر میں ہی کردیا۔ انہوں نے جواد احمد کی میوزک ویڈیو ” بن تیرے کیا ہے جینا “ میں بھی کام کیا۔ 2010 میں انہوں نے ماڈلنگ سے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور کوک سٹوڈیو میں عارف لوہار کے ساتھ جگنی گا کر لوگوں کے دلوں میں امر ہوگئیں۔

جگنی سے ملنے والے بریک کے بعد میشا شفیع نے بریک نہیں لگائی، اپنی نظریں آگے رکھیں اور بڑھتی چلی گئیں۔ انہوں نے نہ صرف پاکستانی شائقین کو سننے کو بہترین گانے دیے بلکہ بالی ووڈ میں بھی نام کمایا اور بھاگ ملکھا بھاگ فلم کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کوک سٹوڈیو کے رواں سیزن میں بھی 2 گانے گا کر امر کردیے۔ جبکہ انہوں نے رواں سیزن کا ٹائٹل سونگ” سوہنیا کوکا کولا پلادے“ بھی گایا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں