زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 25 کروڑ ڈالر کی کمی

زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 25 کروڑ ڈالر کی کمی

اسلام آباد: غیرملکی قرضوں اور اس پر سود کی بڑھتی ہوئی ادائیگیوں نے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباو بڑھا دیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید پچیس کروڑ ڈالر کمی ہو گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں پچیس کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر تئیس ارب اکسٹھ کروڑ اڑتالیس لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر اٹھارہ ارب ستاون کروڑ اڑتالیس لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں، جبکہ اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر پانچ ارب چار کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں