یورپی یونین کا پاکستان کیلئے ڈیڑھ کروڑ یورو انتخابی اصلاحات پیکج دینے کا اعلان

یورپی یونین نے پاکستان کے انتخابی عمل کو بہتر بنانے کیلئے ڈیڑھ کروڑ یورو کے پیکج کا اعلان کردیا۔ یورپی یونین کے سفیر کا کہنا ہے کہ پیکج کے تحت الیکشن کمیشن کے عملے کو تربیت اور معاونت فراہم کی جائے گا۔پاکستان کیلئے یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کاوٹین نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی

یورپی یونین کا پاکستان کیلئے ڈیڑھ کروڑ یورو انتخابی اصلاحات پیکج دینے کا اعلان

اسلام آباد : یورپی یونین نے پاکستان کے انتخابی عمل کو بہتر بنانے کیلئے ڈیڑھ کروڑ یورو کے پیکج کا اعلان کردیا۔ یورپی یونین کے سفیر کا کہنا ہے کہ پیکج کے تحت الیکشن کمیشن کے عملے کو تربیت اور معاونت فراہم کی جائے گا۔پاکستان کیلئے یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کاوٹین نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جین فرانکوئس کا کہنا تھا کہ حکومت کو احساس ہونا چاہئیے کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے بے پناہ مواقع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی ممالک کا بہترین دوست اور بڑا تجارتی شراکتدار ہے اور یہ دوطرفہ تعلقات مستقبل قریب میں مزید فروغ پائیں گے۔اس موقع پر وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ہماری انتخابی اصلاحات کمیٹی نے اپنا بہترین کام کیا ہے، جبکہ اس عمل میں سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مشاورت بھی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی پاکستان میں انتخابی عمل میں جامع قوانین متعارف کرا دی جائیں گی