شوہر گھر آیا اور کھانا کھانے لگا مگر کھانے میں ایسی چیز دیکھ لی کہ فوراََ اپنی بیوی کو قتل کر دیا

شوہر گھر آیا اور کھانا کھانے لگا مگر کھانے میں ایسی چیز دیکھ لی کہ فوراََ اپنی بیوی کو قتل کر دیا

"اہم ترین " 

اسلام آباد: سرگودھا کے علاقے فیکٹری ایریا میںچک نمبر 85/NBکے رہائشی فیروز خان نے اپنی اہلیہ روشن بی بی کو ٹھنڈا کھانے دینے پر قتل کردیا ، پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی ہے۔

پولیس کے مطابق چک نمبر 85/NBکا رہائشی فیروز خان کام سے گھر لوٹا اور آتے ہی اپنی بیوی روشن بی بی سے کھانا طلب کیا، بیوی نے کھانا شوہر کے سامنے رکھا ، کھانا ٹھنڈا تھا جسے دیکھتے ہی فیروز خان سیخ پا ہوگیا۔

دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ، دونوں کے درمیان تلخ کلامی اتنی بڑھی کہ فیروز خان نے چھریوں کے وار کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ۔

پولیس نے پوسٹمارٹم اور ابتدائی تحقیقات کے بعد خاتون کی لاش لواحقین کے حوالے کردی ہے جبکہ خاتون کے ورثا کی مدعیت میں قاتل شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔