عمران خان کی پشاور میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

عمران خان کی پشاور میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے .اللہ کا شکر ہے کہ بڑے نقصان سے محفوظ رہے.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مذمتی بیان میں عمران خان نے حملے کے بعد فوری جوابی کارروائی میں حصہ لینے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انتہائی خطرناک حملے کو کم ازکم وقت میں ناکام بنانا باعث اطمینان ہے، بڑے نقصان سے محفوظ رکھنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی پیشہ وارانہ بنیادوں پرتشکیل نو بارآور ثابت ہو رہی ہے، پولیس کی اصلاح کے بعد اب پختونخوا کو شرانگیزی کا نشانہ بنانا آسان نہیں، دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانا پیشہ وارانہ مہارت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خون کی ہولی کھیلنے والے انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں۔

چیرمین پی ٹی آئی نے واقعے کےحقیقی ذمے داروں تک رسائی کے لیے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔