یورپی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی کا بل منظور کر لیا

یورپی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی کا بل منظور کر لیا

"محمد بن سلمان " 

برسلز: یورپی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی کا بل منظور کر لیا۔

پابندی بل کی حمایت میں 539 اور مخالفت میں 13 ووٹ ڈالے گئے۔ یورپی پارلیمنٹ نے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنے پر زور دیا اور کہا کہ یمن میں کروڑوں لوگ فاقہ کشتی کا شکار ہیں۔

یمن کے سمندری، زمینی اور ہوائی راستے کھولے جائیں۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی جس میں دہشتگردی کیخلاف جنگ باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تھریسامے نے بھی زور دیا انسانی تباہی سے بچنے کیلئے یمن کی ناکہ بندی میں نرمی کی جائے۔ قبل ازیں انہوں نے ایران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ شام سے یمن تک خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ میزائل پروگرام پر تہران کو سخت جواب دینے کا مطالبہ کیا۔