شعیب اختر کی زندگی کا اہم ترین واقعہ

شعیب اختر کی زندگی کا اہم ترین واقعہ

اسلام آباد: پاکستان کے مایہ باﺅلر شعیب اختر نے اپنی زندگی کا ایک اہم واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ جب میں پنڈی کلب میں کرکٹ کھیلا کرتا تھا اور واپس گھر جاتا تھا تو وہاں راستے میں ایک گنے کے جوس والا ہوتا تھا ،مجھے گنے کا جوس بہت پسند تھا ، میں نے اسے ایک دن کہا کہ مجھے مفت گنے کا جوس پلایا کرو جب میں سٹار بنوں گا تو تمھیں گنے کے جوس کے بدلے مشین لے کر دوں گا ۔ پھر آہستہ آہستہ اس سے میری دوستی ہو گئی ۔
اس نے ایک دن کہا کہ کیا تمھیں یقین ہے کہ تم سٹار بن جاﺅ گے ۔میں نے کہا کہ (طارق) میری آنکھوں میں دیکھو کتنی آگ ہے ۔ میں سٹار ضرور بنوں گا۔
شعیب اختر کا کہناہے کہ اس نے مجھے ڈیڑھ سال مفت گنے کا جوس پلایا پھر جب سٹار بن کر واپس آیا تو مجھے پتہ چلا کہ اس کی وفات ہو چکی ہے ،
جب مجھے اس کی وفات کی خبر ملی تو میں افسردہ ہوا ۔ اس کا گھر تلاش کیا وہاں گیا۔وہاں ان کے گھر والوں سے کہا کہ اب میں مشین نہیں بلکہ دکان بنوا کر دوں اور میں نے اس کے گھر والوں کو دکان بنواکر دی ،