پشاور میں حملہ کرنے والے دہشتگرد افغانستان سے رابطے میں تھے : ڈی جی آئی ایس پی آر

پشاور میں حملہ کرنے والے دہشتگرد افغانستان سے رابطے میں تھے : ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہےکہ پشاور میں حملہ کرنے والے دہشت گرد افغانستان میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 8 بج کر 45 منٹ پر دہشت گرد رکشے سے ڈائریکٹوریٹ زراعت پہنچے تھے، تینوں دہشت گرد خودکش جیکٹ پہنے ہوئے تھے۔میجر جنرل آصف غفور نے مزید بتایا کہ حملے کے وقت چالیس سے پچاس طلبا موجود تھے، جاں بحق افراد میں چوکیدار اور7طلبہ شامل ہیں. جاں بحق افراد میں سے 2 کی شناخت ابھی نہیں ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد افغانستان میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھے، ٹی ٹی پی کی ذمے داری قبول کرنا افغانستان سے دہشت گردی کا ثبوت ہے، دہشت گردی کرنے اور کرنے والے اس وقت افغانستان میں موجود ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں موجود فورسز کو کام کرنیکی ضرورت ہے ۔افغانستان کےڈی جی ایم او وفد کے ہمراہ پاکستان میں ہیں۔افغانستان کےڈی جی ایم او وفدکےہمرا ہ پاکستان میں ہیں۔افغان ڈی جی ایم او کے ساتھ ہماری بات چیت چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کےحملےکےثبوت بھی افغان ڈی جی ایم اوکودیےگئےہیں۔افغان فورسز،حکومت،آرایف ایم دیکھے افغانستان میں خطرے کو کیسے دور کرناہے؟ہمارا ہر قسم کا تعاون افغانستان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالات اچھے کردیے ہیں اور بھی بہتر ہونگے۔