12 ربیع الاول کےمبارک دن دہشت گردی کاواقعہ انتہائی افسوسناک ہے، نوازشریف

12 ربیع الاول کےمبارک دن دہشت گردی کاواقعہ انتہائی افسوسناک ہے، نوازشریف

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف نے پشاور  میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  آج کے دن بےگناہوں کاخون بہانےوالوں کااسلام سےکوئی تعلق نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردانسانیت کےدشمن ہیں۔خون کےآخری قطرے تک ان سےلڑینگے۔ امن وامان کےقیام،عوام کےجان ومال کے مکمل تحفظ کےلئےکوششیں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردایسےبزدلانہ حملےکرکےامن کوسبوتاژکرناچاہتےہیں ۔انہوں نے مسلح افواج،پولیس اورقانون نافذ کرنیوالوں کوخراج تحسین پیش کیا۔ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنےوالوں نےجرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ  شہدا کی عظیم قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔