پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن ہونے پر فخر ہے ، وزیر اعظم

پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن ہونے پر فخر ہے ، وزیر اعظم

سوچی : وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن ہونے پر فخر ہے ، سی پیک کی تکمیل شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار کی عکاسی ہے ، ہم اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں ۔
روس میں ”شنگھائی تعاون تنظیم “کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارت کو تنظیم کا رکن بننے پر مبارکباد پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن ہونے پر فخر ہے پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کیساتھ اقتصادی اورثقافتی تعلقات ہیں، تنظیم خطے میں تجارت، توانائی اور معاشی تعاون کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہے اور ہمیں توقع ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے کے امن کیلئے کام کرتی رہے گی۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور ہم افغانستان میں قیام امن کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ توقع کرتے ہیں کہ تنظیم خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہی گی۔