جاپان : جہانگیر خان کے اعزاز میں یادگاری ٹکٹ جاری

جاپان : جہانگیر خان کے اعزاز میں یادگاری ٹکٹ جاری

لاہور: جاپان نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان کی کھیل کے شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔
جاپانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ جہانگیر خان جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ جہانگیر خان کو عنقریب دورہ جاپان کی دعوت بھی جائے گی جہاں ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ جہانگیر خان اپنے کیرئیر میں 6 بار ورلڈ اسکواش چیمپئن اور 10 مرتبہ برٹش اوپن جیت چکے ہیں جب کہ وہ 6 سال تک ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے صدر بھی رہے ہیں۔


واضح رہے کہ اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 555 میچوں میں لگاتار کامیابی حاصل کی جو آج تک ورلڈ ریکارڈ ہے۔