کرپشن الزامات،ایس ایس پی رائے اعجاز،ڈی پی او گجرات رائے ضمیرگرفتار

کرپشن الزامات،ایس ایس پی رائے اعجاز،ڈی پی او گجرات رائے ضمیرگرفتار
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی: سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کے بعد اب پولیس والوں کی باری آگئی ہے اورقومی احتساب بیورو (نیب) نے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں ایس ایس پی رائے اعجاز ،سابق ڈی پی او گجرات رائے ضمیر کو گرفتار کرلیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان نیب نے کہاہے کہ رائے اعجاز کو شارع فیصل کراچی سے گرفتار کیا گیا ، رائے اعجاز پرپولیس بجٹ میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے ، رائے اعجاز نے بطو ر ڈی پی او گجرات کروڑوں کی خورد برد کی اور ان کے ساتھ چار ڈی پی اوز بھی شامل ہیں.

رائے اعجاز کو پولیس ملازمین کوکروڑوں کی وردیاں نہ دینے کا الزام ہے ، رائے اعجاز آجکل سندھ پولیس میں فرائض سرانجام دے رہے تھے ، رائے اعجاز کے علاوہ نیب لاہور نے کرپشن کے اسی کیس میں 10 دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔


نیب اعلامیے کے مطابق رائے اعجاز کے وارنٹ گرفتاری نیب لاہور نے جاری کیے تھے اور نیب حکام نے انہیں کراچی میں شارع فیصل سے گرفتار کیا۔رائے اعجاز کو پولیس کے فنڈز میں 70 کروڑ روپے کی خوردبرد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

کرپشن کے اس کیس میں رائے اعجاز کے والد بھی مطلوب ہیں جن کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپا مارا گیا مگر وہ فرار ہو گئے۔