وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچیں گے
کیپشن: انہیں پنجاب میں صنعتی شعبے میں حکومت پنجاب کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچیں گے۔ کابینہ کے ارکان سے خطاب کے علاوہ صنعت کے شعبہ سے متعلق بریفنگ لیں گے۔

لاہور آمد کے بعد وزیراعظم عمران خان اورر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم پنجاب کابینہ کے ارکان سے خطاب کریں گے انہیں پنجاب میں صنعتی شعبے میں حکومت پنجاب کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب حکومت کی 100 روزہ پلان پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔