جارج بش سینئر 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

جارج بش سینئر 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
کیپشن: بش سینئر اس سے قبل صدر رونالڈ ریگن کے نائب بھی رہ چکے تھے، فائل فوٹو

واشنگٹن: سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جارج بش سینئر کی وفات کی تصدیق ان کے صاحبزادے جارج ڈبلیو بش نے کی۔جارج بش سینئر امریکا کے 41 ویں صدر رہ چکے ہیں۔ وہ 1989 سے 1993 تک اس عہدے پر فائز رہے۔

ان کے صاحبزادے جارج ڈبلیو بش نے 42 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں۔

بش سینئر اس سے قبل صدر رونالڈ ریگن کے نائب بھی رہ چکے ہیں۔ جارج بش سینئر نے 4 دہائیوں سے جاری سرد جنگ کے خاتمے میں اہم کردار کے ساتھ ساتھ سویت یونین کے ٹوٹنے پر ایٹمی خطرات کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔رواں برس اپریل میں جارج بش سینئر کی اہلیہ باربرا بش کا بھی انتقال ہوا تھا۔