جیل سے رہائی کے بعد مریم نواز کی تازہ تصاویر وائرل

جیل سے رہائی کے بعد مریم نواز کی تازہ تصاویر وائرل

لاہور :سابق وزیراعظم میاں نواز شریف جوکہ ان دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت ملنے کے بعد احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کا کیس بھگتنے میں مصروف ہیں کی صاحبزادی مریم نواز کی جیل سے آنے کے بعد تصاویر سامنے آگئی ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف تو اکثر اوقات میڈیا پر آ جاتے ہیں تاہم ان کی صاحبزادی مریم نواز جس وقت سے جیل سے باہر آئی ہیں وہ مکمل طور پر میڈیا سے غائب ہیں یہاں تک کہ انہوں نے ٹویٹر پر بھی مسلسل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔


مریم نواز کی یہاں تک کہ تازہ ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر نہیں آئی ہے تاہم اب انہوں نے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی ہے جہاں سے ان کی خوبصورت تصاویر سامنے آ گئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہیں۔

373578b6e90a1e5c12058b95139b0d8d

ہوا کچھ یوں کہ یہ تصاویر دراصل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک  فوٹوگرافی کمپنی ” ڈیکور بائے احسان “ کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں مریم نواز کے ہمراہ ان کی دادی بیگم شمیم اختر بھی وہیل چیئر پر موجود ہے۔

تصویر میں مریم نواز کے چہرے پر اطمینان اور خوشی دکھائی دے رہی ہے۔شیئر کی گئی تصاویر پر فراہم کی گئی معلومات کے مطابق مریم نواز اپنی فیملی کے ہمراہ خاندان کسی شادی کی تقریب میں شریک ہیں تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکاہے کہ وہ شادی کی تقریب کس کی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کیخلاف ان دنوں احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کا کیس چل رہا ہے جبکہ جیل سے رہائی کے بعد مریم نواز اپنے والد کے ساتھ ایک دن بھی عدالت نہیں گئیں اور انہوں نے سیاست سے مکمل طور پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔