چیف جسٹس پاکستان کے ڈیم فنڈ میں5 کروڑ روپے دیں گے:شیخ رشید

چیف جسٹس پاکستان کے ڈیم فنڈ میں5 کروڑ روپے دیں گے:شیخ رشید
کیپشن: سکرین شاٹ

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے ڈیم فنڈ میں5 کروڑ روپے دیں گے،سیاحت کیلئے راولپنڈی سے ٹیکسلا تک سٹیم انجن چلائیں گے، 100 دن کے اندر 10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کردیا جبکہ پنجہ صاحب حسن ابدال کوپشاور ڈویژن سے نکال کرراولپنڈی ڈویژن کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئے چیئرمین ریلوے راجہ سلطان سکندر بہت زبردست افسر ہیں اور ہم نے ٹرین کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ دی ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ریزوریشن اوقات بڑھانے سے ریلوے کی آمدنی 20فیصد بڑھی ہے ،سال میں 10 ارب روپے بزنس کاہدف ہے،پوراکریں گے، ڈویژنل شہروں کے سٹیشنز پر 24 گھنٹے ریزرویشن کی جائے گی ،وقت کی پابندی کو90 فیصد تک کورکرلیاہے،90 دنوں میں ریلوے کی آمدنی میں 2ارب روپے کا اضافہ ہواہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے میں ایک ارب روپے کے غیر ضروری اخراجات میں کمی کی ہے ،ریزوریشن اوقات بڑھانے سے ریلوے کی آمدنی بیس فیصد بڑھی ہے جبکہ بغیرٹکٹ مسافر کیساتھ پولیس یاریلوے عملہ بھی ہواتو ملازمت سے نکال دیاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ اب خراب پٹڑیوں اورخراب بوگیوں کی مرمت شروع کر رہے ہیں،سیاحت کیلئے ریلوے میں 3 ٹورسٹ ٹرینیں چلا رہے ہیں ،ریلوے میں ایک ارب روپے کے غیر ضروری اخراجات میں کمی آئی۔