ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،ایک دہشتگرد ہلاک،6 یرغمالی بازیاب

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،ایک دہشتگرد ہلاک،6 یرغمالی بازیاب
کیپشن: فوٹو فائل

ڈیرہ اسماعیل خان:سکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت6 افراد کو یرغمال بنانے والے دہشت گرد حاکم کو ہلاک کردیا جبکہ 4 اہلکارزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیاڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران حاکم نامی ایک مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد نے 6 شہریوں کو یرغمال بنا رکھا تھا، جنہیں بازیاب کروالیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے آٹومیٹک ہتھیار اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔