وزیراعظم عمران خان رواں ماہ قطر کا دورہ کریں گے، ذرائع

وزیراعظم عمران خان رواں ماہ قطر کا دورہ کریں گے، ذرائع

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان رواں ماہ قطر کا دورہ کریں گے, وزیراعظم  امیر قطر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں ایل این جی معاہدے اور پاکستانی افرادی قوت قطر بھیجنے سے متعلق بات چیت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان رواں ماہ قطر کا دورہ کریں گے، اپنے دورے کے دوران عمران خان امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان قطر کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرگفتگو کریںگے اور قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیںگے۔

وزیراعظم عمران خان قطری قیادت سے ملاقاتوں میں پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدے پر بھی بات چیت کریں گے، پاکستان سے افرادی قوت قطر بھیجنے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم کے ساتھ وفاقی وزراء بھی دورہ قطر میں ہمراہ ہوں گے۔