شیخ رشید کا سیاحت کے لیے تین ٹورسٹ ٹرینیں چلانے کا اعلان

 شیخ رشید کا سیاحت کے لیے تین ٹورسٹ ٹرینیں چلانے کا اعلان
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے سیاحت کے لیے تین ٹورسٹ ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے بتایا کہ ٹرین کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ دی ہے، سیاحت کے لیے 3 ٹورسٹ ٹرینیں چلارہے ہیں، سیاحت کے لیے راولپنڈی سے ٹیکسلا تک اسٹیم انجن چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 90 دنوں میں ریلوے کی آمدنی میں 2 ارب روپے کا اضافہ ہواہے، ریلوے میں ایک ارب روپے کے غیر ضروری اخراجات میں کمی کی ہے، بغیر ٹکٹ مسافر کے ساتھ پولیس یا ریلوے عملہ بھی ہوا تو ملازمت سے نکال دیا جائے گا۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھاکہ ریزوریشن اوقات بڑھانے سے ریلوے کی آمدنی 20 فیصد بڑھی ہے ، 7 ڈویژنل شہروں کے اسٹیشنز پر 24 گھنٹے ریزرویشن کی جائے گی، سال میں 10 ارب روپے بزنس کاہدف ہے، اسے پورا کریں گے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ وقت کی پابندی کو نوے فیصد تک کور کرلیا ہے، 100 دن کے اندر 10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کردیا، اب خراب پٹڑیوں اور خراب بوگیوں کی مرمت شروع کر رہے ہیں۔