فواد چودھری کا خادم رضوی کیخلاف بغاوت ، دہشتگردی کے مقدمات درج کرنے کا اعلان

فواد چودھری کا خادم رضوی کیخلاف بغاوت ، دہشتگردی کے مقدمات درج کرنے کا اعلان
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ معاشرے کے لیے اصول ریاست ہی طے کر تی ہے ، احتجاج آئین و قانون کے اندر رہ کر کیا جانا چاہئے ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئین کے اندر رہ کر احتجاج سب کا حق ہے ، معاشرے کے لیے اصول ریاست ہی طے کرتی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ گاڑیوں کو روکنا ، خواتین کے پرس چھیننا احتجاج کا طریقہ نہیں ہے ، خادم رضوی کے خلاف بغاوت اور دہشتگردی کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ،فواد چودھری نے کہا کہ تحریک لبیک کی لیڈرشپ کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، احتجاج کے دوران کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

گاڑیوں کو روکا گیا ، آگ لگا دی گئی ، پھل فروشوں کو لوٹا گیا ۔احتجاج کرنے والی لیڈر شپ کو احتجاج قانون کے دائرے میں رہ کر کرنا چاہئے  ، انھوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔