سندھ کابینہ نے مزدور کی کم سے کم تنخواہ 16 ہزار 200 روپے مقرر کردی

سندھ کابینہ نے مزدور کی کم سے کم تنخواہ 16 ہزار 200 روپے مقرر کردی
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی: سندھ کابینہ نے مزدور کی کم سے کم تنخواہ 16 ہزار 200 روپے مقرر کردی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد نکاتی ایجنڈے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کابینہ اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بھر میں مزدور کی کم سے کم تنخواہ 16ہزار 200 روپے ہوگی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سندھ کابینہ نے تاکید کی کہ صوبائی حکومت کسی ملازم کو مقررہ کردہ تنخواہ سے کم ادائیگی نہیں کرے گی۔علاوہ ازیں سندھ کابینہ نے ہنر مند مزدور کو 17 ہزار سے 22 ہزار روپے تنخواہ مقرر کرنےکا فیصلہ کیا۔