وزیر اعظم کی زیرصدارت پنجاب کابینہ اجلاس، 100 روزہ پرفارمنس پربریفنگ

 وزیر اعظم کی زیرصدارت پنجاب کابینہ اجلاس، 100 روزہ پرفارمنس پربریفنگ
کیپشن: فوٹو : اسکرین شاٹ

لاہور:عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیر اعظم نے ہدایات دیں کہ عام آدمی کی معاشی اور سماجی زندگی میں بہتری کے اقدامات تیز کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے 100 روزہ  کارکردگی پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ 


تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی زیرصدارت پنجاب کابینہ اجلاس ہوا،وزیر اعظم نے گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے کا حکم دیا جبکہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو 100 روزہ پرفارمنس پربریفنگ دی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا، عمران خان نے ہر وزیر کو اپنی کارکردگی کی تفصیلات جمع کرانے کو بھی کہا۔ 

فیاض الحسن چوہان نے اجلاس کی کارروائی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہ وزیراعظم نے مہنگائی کم کرنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت دی ہے، عمران خان نے تمام وزراء کو کسی کرپٹ افسر کی حمایت کرنے سے منع کر دیا، 10 دسمبر کے قریب پنجاب حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر تقریب ہو گی۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سربراہی میں پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں 100روزہ کارکردگی اور اب تک کئے گئے اقدامات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار پنجاب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام وزراء نے ایمانداری اور محنت سے کام کیا، 6 کمپیوٹرائزڈ اضلاع میں جائیداوں پر عائد پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ کے لئے مسودہ قانون کی منظوری دے دی۔

بریفنگ میں بتایا کہ حج ،عمرہ کے لئے چھٹی اور گرانٹ کے اختیارات تفویض کرنے کے مسودہ قانون کی منظوری دی گئی۔ انڈس ریورسسٹم اتھارٹی میں ترمیم کے مسودہ قانون کی منظوری دی،. نمل انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے بارے میں ایکٹ کے مسودہ قانون کی منظوری بھی دی گئی، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے لئے مسودہ قانون کی منظوری دیدی گئی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم  کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب لیبر پالیسی 2018 کے مسودے کی منظوری دیدی گئی، پنجاب ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2018 کے مسودے کی منظوری بھی دی گئی ہے، زرعی پالیسی 2018 کی پالیسی کے مسودے کی منظوری دیدی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونیوالے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بڑے فیصلے بھی کیے گئے، عمران خان نے گورنر ہائوس کی دیواریں فوری گرانے کا حکم دیا۔ عمران خان نے صوبے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایک وعدہ پورا کرنے کا کہا، انہوں نے گورنر ہاوس کی دیوار گرانے کا حکم دیا، اڑتالیس اور بہتر گھنٹوں کے اندر دیواریں گرانے پر عملدرآمد شروع کرنیکا حکم بھی دیا۔ 

 وزیر اعظم نے واضح کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ میں کسی منسٹر کا نام نہ آئے، آٹھ دس دسمبر کے درمیان ایک پروگرام پنجاب کے حوالے سے رکھا جائے گا، ہر محکمے کی کارکردگی سامنے رکھی جائیگی۔