اسٹیٹ بینک نے دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

اسٹیٹ بینک نے دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
کیپشن: image by facebook

کراچی : اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق شرح سود کو دس فیصد مقرر کیا گیا ہے جوکہ پانچ برس کی بلند ترین سطح پر ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق شرح سود میں اضافے کی بڑی وجہ ادائیگیوں میں اضافہ ہے ، مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کو روکنے کے لیے مطلوبہ اقدام کیا گیا ہے ، اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں برس جولائی سے اکتوبر تک مجموعی عالمی ادائیگیاں و وصولیوں کے مقابلے میں چار اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر زائد ہیں ۔

مہنگائی کی شرح جولائی تا اکتوبر 2018 کے دوران پانچ اعشاریہ نو فیصد رہی۔ شرح سود میں اضافے سے مقامی قرض پر سالانہ سود کی ادائیگی 240 ارب روپے ہے ، اسٹیٹ بینک کے مطابق معیشت کو مہنگائی اور بجٹ خسارہ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے