امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ اور 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ اور 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

واشنگٹن :امریکہ کی ریاست ساﺅتھ ڈکوٹا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 12 افراد سوار تھے، جن میں سے پائلٹ اور 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی حکام نے کہا کہ طیارے کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا، تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

اداہو( Idaho) جانے والا طیارہ ساﺅتھ ڈکوٹا کے ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہوا تھا۔