چین کے وزیر دفاع وائی فنگ کو اعلیٰ پاکستانی اعزاز نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا

President confers Nishan-e-Imtiaz (mly) on Chinese defence minister
کیپشن: نشان امتیاز ملٹری پانے والے چینی وزیر دفاع کا شمار پاکستان کے مخلص دوستوں میں ہوتا ہے: فوٹو بشکریہ اے پی پی

اسلام آباد: معزز چینی مہمان کے اعزاز میں یہ پروقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چینی وزیر دفاع وائی فنگ کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

چینی وزیر دفاع کو یہ اہم پاکستانی اعزاز دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے اور دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو تسلیم کرتے ہوئے دیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیر دفاع وائی فنگ برادر ملک چین میں اہم عہدوں پر تعینات رہے۔ انھیں پاکستان کا انتہائی قریبی اور مخلص دوست تصور کیا جاتا ہے۔ دونون ملکوں کے درمیان فوجی اور دعاعی تعاون کو بڑھانے میں ان کا کردار انتہائی اہم قرار دیا جاتا ہے۔

چینی وزیر دفاع وائی فنگ کو نشان امتیاز ملٹری عطا کرنے کی تقریب کے دوران تینوں مسلح افواج کے سربراہوں، چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف اور وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ چینی وزیر دفاع نے گزشتہ روز جی ایچ کیو کا بھی دورہ کیا تھا، جہاں انھیں مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آرنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے یادر شہدا پر حاضری دی۔ بعد ازاں ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی، خطے اور عالمی ایشوز پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات مضبوط کرنے کیلئے چینی وزیر دفاع وائی فنگ کے کردار کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر معزز مہمان سے گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر چین نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی جس پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔