ڈیٹا محفوظ رکھتے ہوئے واٹس ایپ نمبر کیسے بدلیں ؟

ڈیٹا محفوظ رکھتے ہوئے واٹس ایپ نمبر کیسے بدلیں ؟

نیویارک : واٹس ایپ استعمال کرنے والے بیشتر افراد کو شاید معلوم نہیں کہ اس مقبول عام ایپ نے کچھ عرصہ پہلے ایک فیچر متعارف کرایا تاھ جس کے ذریعے صارفین چیٹس ، کانٹیکٹس یا دیگر ڈیٹا کھولے بغیر موبائل نمبر تبدیل کرسکتے ہیں ۔ 

واٹس ایپ ویب سائٹ کے مطابق ایپ کا یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں سسٹمز میں دستیاب ہے ۔ اس کے لیے کیا کرنا ہوگا؟

سب سے پہلے اپنے سمارٹ فون پر واٹس ایپ کو اوپن کریں ، اس کے بعد پروفائل پر سیٹنگز مینیو کو کھولیں ۔ پھر اکاؤنٹس آپشن پر جائیں  اور وہاں چینج نمبر پر کلک کریں ۔ 

ایسا کرنے کے بعد نیکسٹ پر کلک کریں اور وہاں اپنے پرانے کے ساتھ نئے موبائل نمبر کا اندارج کردیں ۔ 

واٹس ایپ کی جانب سے نئے نمبر کی تصدیق کی جائیگی اور پھر پرانے نمبر کی جگہ دے دی جائیگی ، جب آپ کا فون نمبر تبدیل ہوگا تو کانٹیکٹس اور گروپس کو بھی واٹس ایپ کی  جانب سے نوٹیفائی  کیا جائیگا۔ 

اس فیچر کے باعث چیٹس ، میڈٰیا فائلز اور دیگر تمام ڈیٹا برقرار رہے گااور ڈیلیٹ نہیں ہوگا ،واضح رہے کہ واٹس  ایپ دنیا کی مقبول تیرن ایپلیکیشنز میں سے ایک ہے اور دنیا میں آس کے صارفین  کی تعداد دو ارب کے لگ بھگ ہے ۔