وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کی منظوری دیدی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا۔ وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے 15 کروڑ ڈالر روپے مختص کیے۔

وفاقی کابینہ نجی ایئر لائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی۔ 

اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری اور ملازمین کو گولڈن ہنڈ شیک دینے کی بھی منظوری دی ہے اور اس کے علاوہ نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی جبکہ روای اربن ڈویلپمنٹ اور بنڈل آئی لینڈ کی بروقت تکمیل پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کے ارکان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تینوں منصوبے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاست، معاشی اور عالمی وبا کی صورتحال پر بھی گفتگو بھی ہوئی اور کابینہ نے ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی بھی منظوری دے دی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کی وجہ سے 67 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد آٹھ ہزار 91 ہو گئی ہے۔ اس وقت پاکستان میں وبا کے مصدقہ کیسز کی تعداد چار لاکھ 482 ہو گئی ہے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو ہزار 458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں پنجاب میں ایک لاکھ انیس ہزار 578 اور سندھ میں ایک لاکھ چوہہتر ہزار 350 اور خیبر پختوانخوا میں سنتالیس ہزار 370 جبکہ بلوچستان میں سترہ ہزار 187 ہے۔ گلگت بلتستان میں چار ہزار 658 اور اسلام آباد میں تیس ہزار 406 اور آزاد کشمیر میں چھ ہزار 933 کیسز رپورٹ ہوئے۔