مسیحی برادری کو حضرت عیسیٰ کے یوم پیدائش کی مبارکباد ، وزیرمذہبی امور

مسیحی برادری کو حضرت عیسیٰ کے یوم پیدائش کی مبارکباد ، وزیرمذہبی امور
فائل فوٹو

اسلام آباد، وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے مسیحی برادری کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے ۔وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو برابر حقوق حاصل ہیں ۔ انہوں نے کل سکھ برادری کے ساتھ  دن گذارا اور آج کی شام  مسیحی برادری کے نام کی ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری ذمہ داری شہری کا کردار ادا کررہی ہے ۔حب الوطنی اورملکی استحکام کے حوالےسے مسیحی برادری کا کردارنمایاں رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سمیت تمام انبیائے کرام نے محبت، امن،دوستی اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔