ساڈے تے نہ رہنا ،سینٹرل  جیل کراچی کی سیکورٹی بڑھائی جائے ،سپرٹنڈنٹ جیل 

ساڈے تے نہ رہنا ،سینٹرل  جیل کراچی کی سیکورٹی بڑھائی جائے ،سپرٹنڈنٹ جیل 
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی ،سینٹرل جیل کراچی کی انتظامیہ نے جیل کی سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا ۔ جیل سپرٹنڈنٹ نے آئی جی جیل خانہ جات سندھ کو خط میں اپنی تشویش کا اظہار کردیا ۔ خط میں  کہا گیا ہے کہ جیل میں کسی ناخوشگوار واقعہ کے ذمہ دار وہ نہیں ہوں گے  کیونکہ جیل کی سیکورٹی کے لئے 576 اہلکاروں کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت جیل میں صرف دوسو اہلکار تعینات ہیں ۔

آئی جی جیل خانہ جات سندھ کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سینٹرل جیل میں ڈینئل پرل اور سانحہ صفورا کے ملزمان قید ہیں ۔ خط میں مزید کہا گیا کہ خطرناک ملزمان کی ملاقاتوں کے دوران بھی سیکورٹی کا عملہ ناکافی ہوتا ہے لہذا خالی آسامیوں کو فوری پر کیا جائے ۔