کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  سیکرٹری سندھ بار کونسل عرفان علی مہر قتل

کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  سیکرٹری سندھ بار کونسل عرفان علی مہر قتل

کراچی: گلستان جوہر  میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  سیکرٹری سندھ بار کونسل عرفان علی مہر کو  قتل کردیا گیا ۔واقعہ کے بعد  کراچی بار ایسوسی ایشن نے احتجاجا ٰہڑتال کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سیکرٹری سندھ بار کونسل عرفان علی مہر کو قتل کردیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عرفان مہر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ گلستان جوہر بلاک 13 میں پیش آیا، فائرنگ سے شدید زخمی عرفان مہر کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

گلستان جوہر میں فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج  پولیس کو موصول ہو گئی ہے، ویڈیو میں ملزمان کو ہیلمٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے اور ملزم کو گاڑی پر فائرنگ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور جنرل سیکریٹری کراچی بارایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ نے مطالبہ کیا ہے کہ عرفان علی مہرکےقاتل کوگرفتار کرکے سزادی جائے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن نے عرفان علی مہر کے قتل پر آج عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلان کیا ہے ۔