لاہور میں 50 من مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا

لاہور میں 50 من مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا
کیپشن: لاہور میں 50 من مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا
سورس: فائل فوٹو

لاہور: راوی ناکہ پر پولیس نے کارروائی کر کے 50 من مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق مردہ مرغیوں کا گوشت شہر کے ہوٹلوں میں سپلائی کیا جارہا تھا اور پولیس نے ٹرک ڈرائیور سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

چار ماہ قبل بھی لاہور پولیس نے فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلوں پر مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کیا تھا۔  ایس پی موبائل اسکواڈ نے حسب معمول بابو صابو ناکے پر چیکنگ کے دوران جب ایک ٹرک کی تلاشی لی تو اس میں مردہ مرغیاں پائی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ٹرک ڈرائیور وقاص نے اعتراف کیا تھا کہ وہ مردہ مرغیاں فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلوں پر سپلائی کرتا ہے۔