امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے کا ہو گیا ہے جو گزشتہ 223 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 160 پوائنٹس کے اضافے سے 42509 ہو گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں