اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے درخواست دائر

اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءسینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات اسلام آباد میں منتقل کرنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی پر درج مقدمات اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاق، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جیز سندھ و بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے کے مقدمے کے بعد ملک بھر میں اعظم سواتی کے خلاف کئی مقدمات درج ہوئے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اعظم سواتی کو ملک کے دیگر علاقوں میں مقدمات میں پیش ہونے پر سکیورٹی خطرات ہیں، لہٰذا ان کے خلاف درج تمام مقدمات کو اسلام آباد میں یکجا و منتقل کیا جائے اور سپریم کورٹ میں درخواست کے التوا کے دوران درج مقدمات پر آپریشن معطل کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں