ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا

ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 12روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اوگرا نے ایل پی جی گھریلو سلنڈر 139 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 535 روپے اضافہ کیا۔ 
انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی 216 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر دو ہزار 548 روپے اور کمرشل سلنڈر 9 ہزار 804 روپے میں ملک بھر میں دستیاب ہو گا۔ 
عرفان کھوکھر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے اس دور میں صارفین کو سستی گیس کی فراہمی کیلئے ایل پی جی پر لگے تمام ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں