پنڈی ٹیسٹ: پہلے دن پاکستانی باؤلرز بری طرح ناکام ،انگلینڈ نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

پنڈی ٹیسٹ: پہلے دن پاکستانی باؤلرز بری طرح ناکام ،انگلینڈ نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا
سورس: Twitter

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے روز کے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ہے ۔4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز  بنالیے۔ 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں اولی پوپ 108، جو روٹ 23 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان بین اسٹوکس 34 اور ہیری پروک 101 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 2 جبکہ حارث رؤف اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 4 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ہے جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں