پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے 112 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا 

پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے 112 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا 
سورس: File

راولپنڈی : پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے 112 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے ابتدائی روز 500 کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

  

نیو نیوز کے مطابق انگلینڈ سے پہلے ، پہلے روز سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا۔آسٹریلیا نے 112 سال قبل یعنی 1910 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 494 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ آج پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز انگلش کپتان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ انگلینڈ کی طرف سے 4 بلے بازوں نے سنچری سکور کی اور 75 اوورز میں 500 سےزائد رنز بنائے۔ 

مصنف کے بارے میں