الیکشن ایک سال آگے جا سکتے ہیں: مولانا فضل الرحمن

الیکشن ایک سال آگے جا سکتے ہیں: مولانا فضل الرحمن
سورس: File

کراچی : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ انتخابات ایک سال آگے بھی جا سکتے ہیں۔ عمران خان کا ایجنڈا پورا نہیں ہونے دیں گے۔ وہ تخریب کار ہے ملک کی تعمیر میں اس کا کوئی کردار نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں  مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان ہماری نقالی کررہا ہے۔ملک دیوالیہ پن کے قریب تھا ہم اسے واپس لائیں گے۔بڑھکیں بہت سنی ہیں اسمبلیاں توڑنے کی ایسا کچھ نہیں۔اختلاف کا سب کو حق ہے سازش کا کسی کو حق نہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تخریب کی ذمہ دار جماعت کو ملک کی تعمیر میں نہیں رکھیں گے۔پہلی دفعہ دفاعی ادروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ہر کسی کو چور چور کہنے کا بیانہ فیل ہوگیا ۔ملک کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔

مصنف کے بارے میں