اوبر ،کریم اور دیگر ٹیکسی کمپنیوں کو خاص احکامات کے تحت پندرہ دن کی مہلت مل گئی

اوبر ،کریم اور دیگر ٹیکسی کمپنیوں کو خاص احکامات کے تحت پندرہ دن کی مہلت مل گئی

لاہور: معروف آن لائن کمپنیوں اوبر ، کریم اور ایک نجی ٹیکسی کمپنی پر اچانک پابندی کے بعد صورتحال کافی گھمبیر ہو گئی تھی ۔ خاص طور پر پابندی کے بعد سوشل میڈیا پنجاب حکومت کے اس اقدام کی مذمت کی گئی تھی ۔مگر اب  ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اوبر اور کریم ٹیکسی کمپنیوں کو رجسٹریشن کرانے کے لیے پندرہ دن کی مہلت دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے مطابق غیر ملکی ٹیکسی سروس کی کمپنیاں پندرہ دن کے اندر قانون کے مطابق اپنی کمپنیاں رجسٹرڈ کرانے کی پابند ہونگی۔

اس سے قبل چیئرمین پی آئی ٹی بی عمر سیف نے ارفع کریم ٹاور لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے غیر ملکی ٹیکسی کمپنیوں پر پابندی لگانے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، جلد ہی ان کمپنیوں کے لیے نیا ٹیکس سسٹم متعارف کر ا دیا جائے گا، کمپنیوں کی سروسز سے شہر میں رش کم ہونے کے ساتھ ساتھ لاء اینڈ آرڈر کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں